مسلم ممالک امریکہ سے سفارتی رابطے ختم کریں،حافظ محمد عاشق

مسلم ممالک امریکہ سے سفارتی رابطے ختم کریں،حافظ محمد عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)منتظم جمعیت طلباء عربیہ آزادکشمیر حافظ محمد عاشق نے کہامسلم ممالک مریکہ سے سفارتی رابطے ختم کریں،امت مسلمہ کا بچہ بچہ قبلہ اول کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں،بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے،یہودی اس پر قبضہ کا حق نہیں رکھتے اگر امریکہ ان کی پشت پناہی کرے گا تو۔سفیروں کو اپنے ملکوں سے نکالا جائے اور جو ملک اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس میں کھولے اس کا سفارتخانہ بھی اسلامی ممالک بند کریں۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کرتحفظ قبلہ اول کے حوالہ سے مضبوط پیغام دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار منتظم جمعیت طلباء عربیہ آزادکشمیر حافظ محمد عاشق نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانا مسلم دنیا کے ساتھ جنگ کے مترادف ہوگا،امریکہ اور اس کے حواری باز آ جائیں ورنہ ان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ جائے گا،حافظ محمد عاشق کا مزید کہنا تھا کہ جب تک تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل نہیں ہوتا برصغیر کے اندر امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی قوتوں کو بھارت کی غنڈا گردی کا نوٹس لینا چاہیے اور نہتے معصوم بے گناہ کشمیریوں کے خون کو راہیگاں جانے سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی پیدائشی حق کیلئے ستر سالوں سے قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں۔جبکہ بھارت کشمیریوں کی تحریک کو دبانے اور پیدائشی حق دینے سے نہ صرف انکاری ہے بلکہ ظلم وستم اور بربریت کی نئی داستانیں بھی رقم کر رہا ہے۔