ڈپٹی کمشنر دیر لویرسر مد سلیم اکرم کا زیر تعمیر سڑک کا دورہ
تیمرگرہ ( بیو ر ورپور ٹ ) ڈپٹی کمشنر دیر لویرسر مد سلیم اکرم کا اچانک حاجی آباد کے مقام پر زیر تعمیر سٹرک کا معاینہ ،ٹھیکہ دار کو کام کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت،ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان ،ڈسٹر کٹ فنانس آفیسر روئیدار علی ،محکمہ سی این ڈبلیوکے ایس ڈی او وزیر خان کے ہمراہ مقامی کمیونٹی کے شکایت پر سٹر ک پر جاری تعمیراتی کام کا جایزہ لینے کے موقع پر ڈی سی سر مد سلیم نے دو ٹوک الفا ظ میں واضح کیا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیا تی کاموں کے میعار پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی صو ر ت میں فوری طور ڈی سی آفس کے سا تھ براہ راست رابطہ میں رہے ،
