شرکت گاہ ٹیم و ٹرینرز کی ایم پی اے ارشد عمرزئی سے ملاقات

شرکت گاہ ٹیم و ٹرینرز کی ایم پی اے ارشد عمرزئی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ ( بیورو رپورٹ)شرکت گاہ ٹیم و ٹرینرز کی ایم پی اے ارشد عمرزئی سے ملاقات ، BHUحصارہ یاسین زئی میں سہولیات کے فقدان پر تفصیلی تبادلہ خیال ، تفصیلات کے مطابق شرکت گاہ کے کوارڈینیٹر احمد رضا ، پروگرام آ فیسر راحیلہ علی ، فواد خان ، مرد و خواتین ٹرینرز، ناظم و نائب ناظم ، ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل ممبر نے ایم پی ارشد خان عمرزئی سے مقامی ہوٹل میں تولیدی صحت کے حوالے سے ملاقات کی ملاقات کے دوران شرکت گاہ کے کوارڈینیٹر احمد رضا خان نے کہا کہ عوام کو صحت کے سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہو تی ہے او ر بحیثیت ایم پی اے آپکو بھی اپنے حلقہ نیابت میں عوام کو صحت کی سہولیات کے فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے علاوہ ازیں شرکت گاہ کے مرد و خواتین ٹرینرز نے انکو بی ایچ یو حصارہ یاسین زئی میں تولیدی صحت کے حوالے سے سہولیات کے فقدان پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بی ایچ یو میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے کمرہ ، زنانہ انتظار گاہ اور سولر سسٹم کی فراہمی کو اولین ترجیحات میں شامل کیا جائے جس پر ارشدخان عمرزئی نے کہا کہ چونکہ صحت کیلئے بجٹ ضلعی حکومت فراہم کرتی ہے اس لئے وہ ڈی ایچ او چارسدہ اور چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل سے اس حوالے سے بات کرکے مسائل کے حل کیلئے یقینی اقدامات اٹھانے پر زور دیں گے جس سے مذکورہ مسائل حل ہو جائیں گے جس پر شرکت گاہ ٹیم ، یونائیٹڈ یوتھ ویلفیئر آ رگنائزیشن اور مرد و خواتین ٹرینرز نے انکا شکریہ ادا کیا ۔