کٹاس راج مندر تاریخی ورثہ ہے جسکو بحال رکھا جائے گا ‘صدیق الفاروق

کٹاس راج مندر تاریخی ورثہ ہے جسکو بحال رکھا جائے گا ‘صدیق الفاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ کٹاس راج مندر تاریخی ورثہ ہے جسکو بحال رکھا جائے گا ،8کروڑ کی لاگت سے یہاں مختلف ترقیاتی اور تزئین وآرائش کے ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں پاکستان کو اقلیت نواز ملک کے طور پرجانا جاتا ہے جبکہ ہندو یاتری اپنی عبادت گاہوں کی حفاظت اور مہمان نوازی پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے واپس جاتے ہیں ۔یہ باتیں انہوں نے کٹاس راج مندر چکوال کے دورہ کے موقع پر صحافیوں تے گفتگو کرتے ہوئے کہیں،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی نور اسلم خان ، ڈپٹی سیکرٹری شرائز فراز عباس ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،ماہرین آثار قدیمہ اور شعبہ ٹیکنکل کے افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عظمی کے تمام احکامات پر عملدآمد کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،جبکہ کٹاس راج مندر کے تالاب میں بہتری لانے کے لیے دن رات کام جاری ہے ،انہوں نے بتایا کہ یہ مقام مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے جبکہ اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں سیاح یہاں آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسکا حسن مزید دوبالا کرنے کے لیے سو سے زائد اقسام کے درخت اور پودے یہاں لگائے گئے ہیں جبکہ ایک چھوٹا چڑیا گھر اور واٹر ٹریٹنمنٹ پلانٹ بھی نصب کیا گیا ہے جبکہ میاں نواز شریف بھی ہماری درخواست پر یہاں کٹاس راج دیکھنے آئے تھے ،انہوں نے بتایاکہ ہم نے پانڈؤں کے دور کا کنواں اور غار بھی بحال کیے ہیں جو تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔بھارت سے آنے والے یاتریوں کی رہائشی سہولت کے لیے کمرے تعمیرکیے گئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بھارت سے ہندو یاتریوں کا وفد شیو پرتاب بجاب کی سربراہی ہیں 7دسمبر کو یاتری مکمل کرنے کے بعد واپس گیا ہے وفد کے تمام ارکان پاکستان میں اپنی مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت اور دیکھ بھال پربہت خوش تھے ۔اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچے کٹاس راج مندر میں تفریحی دورہ پر آئے تھے جن سے چیئرمین بورڈ نے گفتگو کی اور ان میں گھل مل گئے۔
صدیق الفاروق