سابق سیکرٹری ریونیو اور پولٹیکل ایجنٹ زیارت خان کی اہلیہ انتقال کرگئیں
صوابی ( بیورورپورٹ )سابق سیکرٹری ریونیو اور پولٹیکل ایجنٹ زیارت خان کی اہلیہ انتقال کرگئیں ،انہیں بُدھ کے روز مانیری پایاں میں سپردخاک کردیا گیا ،مرحومہ ڈاکٹر افضل خان (روس) ،ڈاکٹر سہیل فواد (ایف بی آر ) ،طفیل خان ( کسٹم ) کی والدہ جبکہ جمعہ خان صوفی (سابق لیکچرار پشاور یونیورسٹی ) ، رسول خان ،بختیار خان (کوارڈنیٹر آفیسر افغان کمشنریٹ ) کی بھاوج اور نیاز خان کی چچی تھیں ،ان کی رسم قل کل پیر کے روز مانیری پایاں میں ادا کی جائے گی ۔
