حصول معلومات کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،انجینئر بلیغ الرحمٰن

حصول معلومات کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،انجینئر بلیغ الرحمٰن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت میاں بلیغ الرحمن نے پلڈاٹ اور پنجاب انفارمیشن کمیشن کے اشتراک سے پنجاب شفافیت اور حق حصول معلومات ایکٹ کی آگاہی کے لیے گھوٹوی ہال اسلامیہ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

یونیورسٹی میں منعقدہ تعارفی سیمینارکا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی صبیحہ نذیر ، ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی، حسینہ بیگم، قاضی عدنان فرید،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی سی نعیم ملک ، سابق پنجاب انفارمیشن کمشنر پنجاب احمد رضا طاہر، سابق انفارمیشن کمشنر خیبر پختوانخوا پروفیسر کلیم اللہ خان اور ضلع بہاول پور اور لودھراں سے تعلق رکھنے والے مقامی حکومت کے نمائندوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حصول معلومات کے قانون پر موثر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے کے نظم وضبط میں مزید بہتری لائی جا سکے۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق نے جنوبی پنجاب میں حق حصول معلومات کے استعمال پر پلڈاٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے افتتاحی کلمات میں سیمینار میں شریک مقررین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے جنوبی پنجاب میں پنجاب شفافیت اور حق حصول معلومات ایکٹ2013کے حوالے سے پلڈاٹ پراجیکٹ کی بنیادی خصوصیات بیان کیں۔انہوں نے کہا اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد نا صرف جنوبی پنجاب کے پبلک انفارمیشن افسران کو حق حصول معلومات کے قانون کی آگاہی دینا ہے بلکہ عام شہریوں خصوصاً خواتین ، اقلیتوں، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کو اس قانون سے روشناس کروانا مقصود ہے۔دریں اثناء وفاقی وزیر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے سپورٹس کلچر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے8ارب 50کروڑ روپے خرچ کررہی ہے جس سے نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت اور تعمیری خطوط پر استوار کرنے میں نمایاں مدد ملے گی اور ہماری نوجوان نسل کو اپنے سپورٹس ٹیلنٹ کے اظہار اور اُسے نکھارنے کے لیے مضبوط اور پائیدار سپورٹس انفراسٹرکچر دستیاب ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ڈرنگ اسٹیڈیم میں سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل، اراکین صوبائی اسمبلی محترمہ فوزیہ ایوب قریشی، حسینہ ناز، مےئر عقیل نجم ہاشمی،سمیع اللہ چودہری ، رانا طارق، ظفر شریف بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے سرکار ی ملازمین کے درمیان سپورٹس گالامنعقد کرنے پر مےئر عقیل نجم ہاشمی کی خدمات کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے کہا کہ بہاول پور میں سپورٹس کے متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں جن میں ڈرنگ اسٹیڈیم میں ای لائبریری کا قیام، جمنیزیم جیسے منصوبے شامل ہیں۔ مےئر عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ ٹی ایم اے کے ملازمین کے درمیان سپورٹس گالا کا انعقاد بہاول پور کی تاریخ میں ایک مثبت اور تعمیری پیش رفت ہے۔سابق ایم پی اے سمیع اللہ چودہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کی صحت مندانہ اور متوازن تعلیم وتربیت ہے اور سپورٹس گالا کاانعقاد اس ویژن کی عملی تصویر ہے۔