بلاول بھٹو اپنا دوروزہ دورہ ملتان مکمل کرنے کے بعد کراچی روانہ، ناشتہ گیلانی ہاؤس میں کیا

بلاول بھٹو اپنا دوروزہ دورہ ملتان مکمل کرنے کے بعد کراچی روانہ، ناشتہ گیلانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر )پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری ملتان میں اپنا دوروزہ دورہ کرکے مکمل کرکے خصوصی طیارے پر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کراچی روانہ ہوگئے ،روانگی سے قبل ہفتہ کے روز ملتان میں انہوں نے مصروف دن گزارا،گیلانی ہاؤس میں ناشتہ کیاجبکہ اقلیتی ونگ ،تاجروں ،سیاسی وسماجی شخصیات کے وفود سے ملاقاتیں کیں جبکہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کے وفود سے ملاقاتیں بھی کیں،یادرہے کہ بلاول بھٹو دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جمعہ کے روز ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے پہنچے تھے ،رات انہوں نے گیلانی ہاؤس میں قیام کیا جبکہ اگلے روزمختلف وفود سے ملاقاتوں کے بعد وہ کراچی کیلئے روانہ ہوگئے۔