اختیارات کا حصول، وائس چیئرمین و کونسلر کل پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے

اختیارات کا حصول، وائس چیئرمین و کونسلر کل پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ) اختیارات کا حصول پنجاب بھر سے ہر اضلاع سے یونین کونسلوں کے وائس چیئرمین و کونسلران کے قافلے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے، قافلے آج لاہور روانہ ہوں گے، تیاریاں مکمل، ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان سے یونین کونسلوں کے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

وائس چیئرمین و کونسلران کا قافلہ آج رات دس بجے وائس چیئرمین اتحاد ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کے صدر ، یو سی وائس چیئرمین ملک شوکت علیم کوریہ کی قیادت میں لاہور روانہ ہوگا۔ وائس چیئرمین اتحاد پنجاب میں ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کے صدر ملک شوکت علیم کوریہ نے یو سی چیئرمین حاجی محمد شریف وڈانی، وائس چیئرمین ملک خادم حسین، قاری محمد شفیق بزدار، محمد ندیم شہزاد گورمانی، شیخ محمد سرفراز کے ہمراہ ملک شوکت علیم کوریہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، وائس چیئرمین اتحاد پنجاب کے صدر ڈاکٹر سردار سبطین ، محمد شفیق مراد کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع سے یو سی وائس چیئرمین و کونسلران کے قافلے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر 18 دسمبر کو احتجاجی دھرنا دیں گے۔آج رات دس بجے ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان سے وائس چیئرمین اور کونسلران کا قافلہ لاہو روانہ ہوگا۔ احتجاجی دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔