عوامی خدمت کی بنیاد پر آئندہ الیکشن بھی جیتیں گے، قسور لنگڑیال
شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)عوامی خدمت سے ہی آ ئندہ الیکشن جیتیں گے،مہر پور تا بیٹ رائعلی کروڑوں کی لاگت سے نئے روڈ کی تعمیر کے افتتاح کے موقع ۔ایم پی اے پی پی257ملک قسور لنگڑیال نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ قیام (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
پاکستان سے اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کو صاف پانی ہی مہیا نہ کر سکے ان کا پندرہ سالہ دور اقتدار میں حلقہ پی پی 257میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل وزیر اعلیٰ پنجاب کی جنوبی پنجاب سے محبت کی دلیل ہے اس موقع پر یونین کو نسل مہر پور کی بڑی برادیملانہ برادری ڈوگر خاندان سے اپنی ستر سالہ پرانی رفاقت چھوڑ کر لنگڑیال گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا بعد ازاں ملانہ والا کے مقام پر ملک کاظم ملانہ کے عشائیہ میں بھی شرکت کی اس موقع پر وائس چیئر مین ملک عابد بھابھہ،چیئر مین مانکا بھٹہ سجاد احمد خان بھٹہ،میاں عاطف شہزاد دھنوتر،میاں کاشف شہزاد دھنوتر،مہر تنویر احمد جانگلہ۔ڈاکٹر افضل میانہ،ملک کاشف کالرو،مہر اجمل جانگلہ،میاں نوید،ملک نیاز احمد ملانہ سمیت بڑی تعداد میں عوام جمع تھے۔
