ملتان پولیس بھی اب نئی وردی پہنے گی، کل سے افسران و اہلکاروں میں تقسیم کا عمل شروع ہوجائیگا

ملتان پولیس بھی اب نئی وردی پہنے گی، کل سے افسران و اہلکاروں میں تقسیم کا عمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) لاہور سے نئی وردی سے بھرا ٹرالر ملتان پولیس لائن پہنچ گیا۔پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کیے جانے کے باوجود ملتان پولیس تاحال پرانی یونیفارم پہن رہی ہے، اب (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

نئی وردی بالآخر لاہور سے ملتان پہنچ گئی، نئی وردی سے لدا ایک ٹرالر ملتان پہنچ گیا جبکہ دوسرا رات گئے ملتان پہنچ جائے گا، اس کے بعد کل سے ملتان میں افسران و اہلکاروں میں نئی وردی کی تقسیم کا عمل شروع ہو گا جو 4 سے 5 روز تک جاری رہے گا، نئی وردی کی تقسیم کے بعد سی پی او ملتان نئی وردی پہننے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔