عوام موٹروے پولیس کو اپنا ہمدرد اور دوست سمجھتے ہیں،ڈاکٹر کلیم امام

عوام موٹروے پولیس کو اپنا ہمدرد اور دوست سمجھتے ہیں،ڈاکٹر کلیم امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورونیوز)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ عوام ہمیشہ موٹر وئے پولیس کو اپنا ہمدرد اور دوست سمجھتی ہے ، موٹر وئے پولیس کا خاصہ ہے کہ عوام نے کسی بھی مشکل میں موٹر وے پولیس کے افسران او رجوانوں کو اپنے ہمراہ پایا اور قومی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

شاہراؤں پر سفر کرنے والی عوام موٹر وے پولیس کو دیکھ کر تحفظ اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں ، عوامی اعتماد ہی ہمارا اثاثہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہائی وئے اینڈ موٹر وے پولیس کمپلیکس کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے تمام آفیسران اور جوانوں سے مزید محنت او رلگن سے فرائض کی ادائیگی کرنے کی تاکید کی جبکہ انہوں نے موٹر وے پولیس کے ساتھ تعاون او رتقریب میں شرکت کرنے پر سرکاری اداروں کے افسران، پارلیمنٹرین، تاجر برادری سمیت دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں ڈی آئی جی مرزا فران بیگ نے کہا کہ موٹر وئے پولیس کے اختیارات کسی طرح بھی پنجاب پولیس سے کم نہیں تاہم موٹر وے پولیس نے کبھی بھی اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا اور ہمیشہ عوامی فلاح اور شہریوں کی مدد کے لئے کام کیا۔ایس ایس پی موٹر وئے غلام جعفر نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے آئی جی ، ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وئے پولیس سمیت تمام شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تمام آفیسران کی جانب سے مزید محنت اور لگن سے فرائض ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔تقریب میں ایم پی اے چوہدری محمود الحسن چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)مہر خالد احمد، ایس پی انوسٹی گیشن شاہنواز چاچڑ، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری محمد اکرام، حاجی محمد ابراہیم، چوہدری اشفاق احمد، چوہدری محمد شفیق، چوہدری منظور وڑائچ، ملک رشید احمد، ڈاکٹر اجمل بھٹی، ڈاکٹر عبدالستار، ڈاکٹر اعظم ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔بعد ازاں آئی جی نیشنل ہائی وئے اینڈ موٹر وے پولیس نے کمپلیکس کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔