اخبار فروش یونین ملتان کے سابق سیکرٹری جنرل رانا افضل پنوں انتقال کرگئے، قل خوانی کل ہوگی
ملتان ( سپیشل رپورٹر) اخبار فروش یونین ملتان کے سابق سیکرٹری جنرل رانا افضل پنوں علالت کے باعث گزشتہ روز انتقال کرگئے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز دربار حضرت حافظ جمالؒ سے ملحقہ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی ۔جس کے بعد انھیں آبائی قبرستان احمد آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ہے مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ سمیت دو بیٹے اور چار بیٹاں سوگوار چھوڑی ہیں ۔مرحوم گزشتہ 6سال سے فالج کے عارضہ میں مبتلا تھے اور انھوں نے تقریباً70سال کی عمر میں وفات پائی ہے ۔مرحوم اخبار فروشوں میں رانا برادری کے سربراہ تھے اور تین مرتبہ اخبار فروش یونین ملتان کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اس عہدے پر انھوں نے اخبار فروش برادری کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جنھیں یاد رکھا جائے گا ۔ مرحوم کے جنازہ میں صدر اخبار فروش یونین ملک عرفان اتیرا، جنرل سیکرٹری ملک مختیار احمد ، ملک نواز اتیرا حاجی شہزاد ، حاجی بشیر اتیرا، شیخ صلاح الدین ، مبین حیدر، حاجی ایوب، ملک اجمل ، رانا اکرم ، رانا حسن بخش ، رانا اقبال ، منظور نشتر، ، ملک سجاد رسول ، عبدالستار بھٹی سمیت دیگر شریک تھے محروم کی قل خوانی سوموار کو ان کی رہائشگاہ چونگی نمبر 14پر ادا کی جائے گی۔ سرکولیشن منیجر محمد ایاز خان ، نیوز ایجنٹ ملک مظہر حسین نے شرکت کی۔
