جہانگیر ترین تحریک انصاف کا اثاثہ ،ضائع نہیں ہونے دینگے،غلام مصطفی کھر
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق گورنر پنجاب و مرکزی رہنما تحریک انصاف ملک غلام مصطفی کھر نے کہا ھے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مصطفی کھر کے کارکنوں کے خلاف جمشید دستی گروپ کی طرف جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا انتقامی کاروائی ھے ۔ ایسی کاروائیاں سیاسی نابالغ کرتے ھیں میں سیاسی تنقید توکرتا ھوں لیکن ذاتی نہیں کھر میں اورمیرے کارکن ان انتقامی کاروائیوں سے ڈرنے(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
والے نہیں ہیں انہوں نے کہا ھے کہ میں نے جیلیں بھی کاٹی ھیں جلاوطنی بھی کاٹی ہے لیکن کبھی کسی کے آگیجھکا بھی نہیں ھوں بکابھی نہیں ھوں کھر نے کہا کہ رمضان گورمانی ھماراسچااورکھرا دوست ھے ھم اسکا بھرپور ساتھ دیں گے میں نے جمشید دستی کیلئے حکومت وقت کے اوپر کڑی تنقید کی ہے لیکن جمشید دستی کوجہاں اورجس جگہ موقع ملاانہوں نے ہمیشہمیرے اوپر ذاتی حملے کئے لیکن دستی صاحب میرے بیٹوں کی عمر کے ھیں میں نے اپنا فرض ہمیشہاچھے طریقے سے نبھایا دستی صاحب کااپنا ظرف ہیکھر نے کہا ہے کہ آج عمران خان سے ہونے والی میٹنگ بہت اچھی رھی اور ہمسب بہت خوش ھیں کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کوپاکستان کی سپریم عدالت نے صادق اورآمین قرار دیا ہے کھر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی کشتی بھنورمیں پھنس چکی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں نے جہانگیر ترین کو اپناکیس بھرپورطریقے سے لڑنے کا مشورہ دیا ہے جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف کااثاثہ ھے جس کوکبھی ضائع نہیں ھونے دیں گے۔
