دنیا بھر میں انتہائی معروف فلسطینی ارب پتی بزنس مین صبح المصری کو سعودی عرب میں گرفتارکر لیا گیا
ریاض (ویب ڈیسک) اردن کے عرب بینک کے چیئرمین اور انتہائی معروف فلسطینی شہری صبح المصری کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق المَصری کو تفتیش کیلئے روکا گیا ہے جس کی تصدیق ان کے خاندان اور دوستوں نے کی ہے۔ المَصری گزشتہ ہفتے کاروباری ملاقاتوں کے سلسلے میں سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔
کراچی، جماعت اسلامی امریکی صدر کے متنازع فیصلے کیخلاف آج ملین مارچ کرے گی،سراج الحق قیادت کریں گے
یاد رہے کہ اُن کے پاس سعودی شہریت بھی ہے اور وہ سعودی عرب ، اردن کی بڑی کاروباری شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق زارا انویسٹمنٹ ہولڈنگز کے 80 سالہ بانی کو کرپشن میں ملوث ہونے کی اطلاعات پر روکا گیا تاہم باضابطہ طورپر کوئی الزام عائد نہیں کیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق کھرب پتی منیب المصری کے کزن صبح المصری فلسطین میں امیر ترین شخص ہیں ، فلسطین کی سیکیورٹی ایکسچیج کے مالک اور عرب بینک سمیت مشرق وسطیٰ میں کئی معاشی اداروں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے ، سعودی عرب میں گرفتار المصری نے اردن میں بھی وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کررکھی ہے جہاں اس نے ہزاروں ملازم رکھے ہوئے ہیں ۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صبح المصری نے واپسی پر منگل کو اپنے دوستوں اور کاروباری احباب کے لیے ایک دعوت کا اہتمام کررکھا تھا لیکن اب یہ دعوت منسوخ کردی گئی ۔
یادرہے کہ سعودی عرب نے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت گزشتہ ماہ شہزادوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا ۔
