کیا عمران خان جمائمہ سے دوبارہ شادی کر سکتے ہیں؟ مفتی نعیم نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر عمران خان کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی، پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

کیا عمران خان جمائمہ سے دوبارہ شادی کر سکتے ہیں؟ مفتی نعیم نے ایسی بات کہہ دی ...
کیا عمران خان جمائمہ سے دوبارہ شادی کر سکتے ہیں؟ مفتی نعیم نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر عمران خان کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی، پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کل عمران خان کو جمائمہ سے دوبارہ شادی کے مشورے دئیے جا رہے ہیں اور سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد تو یہ مشورہ ایک طرح سے ”مطالبے“ میں بدل گیا ہے کیونکہ تحریک انصاف کے کارکنان اور اداکارہ میرا کے بعد شیخ رشید نے بھی یہ بات کہہ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جو اپنی شرٹ اتار کر یہاں۔۔۔“ ٹی 10 لیگ میں آفریدی کی ٹیم کو سپورٹ کرنے والی زرین خان نے سٹیڈیم میں ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانی جنگلوں کو ”چپک“ گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لیکن اگر عمران خان جمائمہ خان سے دوبارہ شادی کرنا چاہیں تو کیا شرعی طور پر وہ ایسا کر سکتے ہیں؟ معروف مذہبی سکالر مفتی نعیم نے اس سوال کا جواب دیدیا ہے اور یہ جان کر عمران خان کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی کہ شرعی طور پر ایسا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

معروف مذہبی سکالر مفتی نعیم سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ ”شیخ رشید کی جانب سے تجویز ہے کہ اگر کوئی مذہبی معاملات ایسے نہ ہوں تو عمران خان جمائمہ سے شادی کر لیں۔ تو کیا یہ اب ممکن ہے؟“

مفتی نعیم نے جواب دیا کہ ”عمران خان نے جو طلاق دی، وہ ایک مرتبہ دی، دو مرتبہ دی یا پھر تین مرتبہ دی، یہ بات تو خود عمران خان ہی بتائیں گے۔ لیکن عام طور پر مغربی ممالک میں جو طلاق دی جاتی ہے تو وہاں ''Divorce" کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ اور یہ لفظ استعمال کرنے سے ایک طلاق ہوتی ہے اور شرعی اعتبار سے گنجائش ہوتی ہے کہ دوبارہ نکاح کر کے بیوی بنا سکتے ہیں۔

اگر عمران خان نے دو مرتبہ بھی طلاق کا لفظ استعمال کیا تو بھی گنجائش ہے اور اگر تین مرتبہ طلاق دی ہے تو پھر اس میں یہ دیکھنا ہو گا کہ تین طلاقیں ایک ہی مرتبہ کہی ہیں یا الگ الگ کہی ہیں۔ عمران خان نے اگر ایک ہی مرتبہ تین طلاقیں کہی ہیں تو اس میں بھی بعض اماموں نے گنجائش رکھی ہے کہ جمائمہ نکاح کر کے دوبارہ ان کی بیوی بن سکتی ہیں۔“

اس موقع پر پروگرام کی میزبان نے دوبارہ سوال پوچھا کہ ”اگر عمران خان نے زبانی طلاق نہیں کہا اور صرف لکھ کر دیا ہے، چاہے وہ ایک مرتبہ لکھا ہے یا تین مرتبہ تو پھر کیا حیثیت ہو گی ؟“ مفتی نعیم نے جواب دیا کہ ” تو پھر یہ دیکھنا ہو گا کہ ایک مرتبہ لکھا ہے، دو مرتبہ لکھا ہے، یا تین مرتبہ لکھا ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی  

میزبان نے سوال کیا کہ ”اگر بالفرض ایک یا دو طلاقیں دی ہیں تو گنجائش ہیں اور اگر تین طلاقیں دی ہیں تو کیا پھر بھی گنجائش ہے؟ “

مفتی نعیم نے واضح کیا کہ ”تین طلاقیں اگر ایک ساتھ دی ہیں اور الگ الگ نہیں دی تو اس میں بھی بعض آئمہ کہتے ہیں کہ بغیر حلالہ کے ہی ہو جاتا ہے، لیکن اس معاملے میں عمران خان جب خود اپنا بیان دیں گے اور حقیقت بتائیں تو ہی صحیح طرح سے بات ہو سکے گی۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : لاہور