’’خواب میں جوئیں مارنا‘‘

’’خواب میں جوئیں مارنا‘‘
’’خواب میں جوئیں مارنا‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)خواب میں جوئیں مارنے میں مرد عورتوں پر سبقت لے جاتے ہیں،مثال کے طور پر اگر وہ یہ دیکھ لے کہ اس نے جوں ماری ہے تو اسکی تعبیر کے مطابق اسکا دشمن مغلوب ہوگا۔اگر ایک شخص خواب میں یہ دیکھ لے کہ بہت سی جوئیں اس پر جمع ہیں اور اسکو کاٹ رہی ہیں تو اسکی تعبیر کے مطابق اسکو لوگوں کی طرف سے طعنوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور مال ودولت میں بھی نقصان اٹھانا پڑے گا۔
معبرین کے مطابق خواب میں جوئیں مارنے سے اگرچہ دشمن مغلوب ہوتا ہے لیکن اسکا اثر اسکی گھریلو زندگی پربھی پڑتا ہے۔گھر میں بیماری پھوٹتی ہے۔ خواب میں جوئیں خون پیتی ہوئی نظر آئیں تو اس کا مطلب مالی نقصان ہے اور اگر وہ خون پیتی جوئیں ماردیتا ہے تو ایسے دشمن سے نجات کی علامت ہے جو اسکو مالی نقصان پہنچانے کے درپے تھا اور اسکا کاروبار تباہ کردیا تھا ۔ (واللہ اعلم الصواب)

مزید :

روشن کرنیں -