کم سن لڑکی سے اغوا کے بعد کئی روز تک زیادتی ، پولیس ملزموں سے مل گئی
میاں چنوں (ویب دیسک ) نواحی گاﺅں کی چودہ سالہ لڑکی کو با اثر ملزمان نے زبردستی اغوا کر کے کئی دن تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد حالت غیر ہونے پر بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر پھینک دیا، اب ملزمان نے پولیس سے ساز باز ہو کر متاثرہ لڑکی کے ورثاءکو گاﺅں چھوڑنے پر مجبور کرنا شروع کر دیا .
تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی 16 چودہ ایل کی رہائشی خاتون نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کی چودہ سالہ بیٹی کو ملزمان راشد ، پرویز عرف کالا، فاروق نے شازیہ سے مل کر اغوا کیا اور نامعلوم جگہ پر لے جا کر کئی روز تک اس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے ،حالت غیر ہونے پر ملزمان بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے ملزمان نے اب دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں کہ اگر انہوں نے گاﺅں نہ چھوڑا تو تمہاری دس سالہ بیٹی کو بھی اغوا کر لیں گے۔
خبردار !رات کو موبائل قریب نہ رکھیں
روزنامہ خبریں کے مطابق پولیس نے میڈیکل کے باوجود با اثر ملزمان جو کہ پولیس سے ساز باز ہیں سے مل کر کوئی کارروائی نہ کی ۔خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ کسووال بھی ہماری بات نہیں سنتا بلکہ تھانہ میں جانے پر غلیظ گالیاں اور حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے ، میری وزیراعلیٰ پنجاب آئی سے اپیل ہے کہ وہ با اثر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیں۔
