آرمی چیف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ بڑے بڑوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، جمہوریت پسندوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی

آرمی چیف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ ...
آرمی چیف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ بڑے بڑوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، جمہوریت پسندوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینیٹ کی ہول کمیٹی کو اپنے بیرونی دوروں اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا جب آرمی چیف کی جانب سے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بریفنگ کیلئے منگل کی صبح 10 بجے سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے ایوان کی کمیٹی کا اجلاس ٹرمپ کے بیان کے بعد بلایا گیا جس میں آرمی چیف اور ڈی جی ملٹری آپریشنز خطے کی صورتحال ، ملکی سلامتی اور اپنے غیر ملکی دوروں پر بریفنگ دیں گے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں