عرب ملک میں حجاب پہن کر پھرتی یہ دنیا کی معروف ترین لڑکیاں کون ہیں ؟جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ابو ظہبی میں ہونے والے فیفا کلب فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں دنیا کے بہترین کھلاڑی کرسٹیانو رنا لڈو نے فری کک پر گول کر کے اپنے کلب رئیل میڈرڈ کو ایک زیرو سے جیت دلا دی ۔ ایونٹ کے دوران متحدہ عرب امارات میں جب رئیل میڈرڈ کے کھلاڑی پریکٹس سیشن میں مصروف ہوتے تھے تو ان کی بیویاں مسلمانوں کاروائتی لباس پہن کر مختلف جگہوں کی سیر کرتے ہوئے پائی گئیں ۔

تفصیل کے مطابق ایونٹ میں کامیابی کے لیے رئیل میڈ رڈ کے کھلاڑیوں نے خوب محنت کی اور وہ زیادہ وقت متحدہ عرب امارت کے سٹیڈیم میں گزارتے جس کے باعث وہ اپنی بیویوں کو زیادہ وقت نہ دے سکے ۔ایسے میں کھلاڑیوں کی بیویاں خود ہی متحدہ عرب امارت کی سیر پر نکل گئیں ۔رئیل میڈرڈ کے کھلاڑی ہیرنڈاز، مارسلو اور کیلورکی بیویاں پوزیکو ،کلارائس ایلوس اور انڈریاس سلاس نے شیخ زائد مسجد کا دورہ کیا ۔
اس دوران قابل ذکر بات یہ تھی کہ معروف کھلاڑیوں کی بیویا ں اسلامی تہذیب و تمدن کے مطابق حجاب پہن کر گھومنے پھرنے کے لیے نکلیں ۔اس دوران وہ متحدہ عرب امارات کے مختلف مناظر سے خوب لطف اندوز ہوئیں،اس دوران وہ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئیں اور انہوں نے اپنی سیلفیاں لے کر سوشل میڈ یا پر بھی اپ لوڈ کیں ۔
فٹبالر مارسلو کی بیوی اور اداکارہ کلارائس ایلوس نے شیخ زائد جامع مسجد کی خوبصورت تصو یر اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی۔کھلاڑیوں کی بیویوں نے تصاویر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ان جگہوں کی کھل کر تعریف کی ۔

