شیخ رشید نے جمائما سے دوبارہ شادی کا سر عام مشورہ دیا تو عمران خان نے بھی بھر جلسے میں جواب دے دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ جمائما سمیت سلمان اور قاسم کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

شیخ رشید نے جمائما سے دوبارہ شادی کا سر عام مشورہ دیا تو عمران خان نے بھی بھر ...
شیخ رشید نے جمائما سے دوبارہ شادی کا سر عام مشورہ دیا تو عمران خان نے بھی بھر جلسے میں جواب دے دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ جمائما سمیت سلمان اور قاسم کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمائما خان سے دوبارہ شادی کر نے کے شیخ رشید کی جانب سے دئیے گئے مشورے پر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی لب کشائی کردی ۔اوکاڑہ میں جلسے کے دوران عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید نے جمائما سے دوبارہ شادی کا مشورہ دیا ،جمائما خان کے ساتھ شریف خاندان نے پہلے ہی بڑا برا سلوک کیا ۔عمران خان نے انتہائی غصے میں کہا کہ جمائما خان مسلمان ہو کر پا کستان آئی لیکن شریف خاندان اور ان کے بھونکنے والوں نے اس بےچاری کو یہودی لابی قرار دے دیا،شریف خاندان نے جمائما کو اتنا تنگ کیا کہ وہ چھپتی پھرتی تھی ۔عمران خا ن نے جمائما خان کو بار بار بےچاری کہتے ہوئے کہا کہ جمائما خان 24سال کی لڑکی تھی اور اس پر جھوٹا مقدمہ کردیا ،نواز شریف شرم کرو ۔انہوں نے کہا کہ اس جھوٹے کیس کی وجہ سے جمائما کا دل دکھا ہوا تھا اس وجہ سے ساڑھے تیرہ سال بعدبھی پرانے کاغذات ڈھونڈے ۔
مزید خبریں:مریم نواز کا نام ایک ایسی فہرست میں آ گیا کہ دیکھ کر نواز شریف کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہے گی

مزید :

اوکاڑہ -