عمران خان کے قافلے پر فائرنگ، فیصل جاوید بال بال بچ گئے ، فائرنگ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے کرائی: تحریک انصاف کا الزام

عمران خان کے قافلے پر فائرنگ، فیصل جاوید بال بال بچ گئے ، فائرنگ یوسف رضا ...
عمران خان کے قافلے پر فائرنگ، فیصل جاوید بال بال بچ گئے ، فائرنگ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے کرائی: تحریک انصاف کا الزام

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کے قافلے پر اوکاڑہ سے لاہور آتے ہوئے  پتوکی کے مقام پر فائرنگ کی گئی ہے ، فائرنگ قافلے میں موجود پی ٹی آئی رہنماءفیصل جاوید کی گاڑی پر کئی گئی ہے تاہم وہ فائرنگ میں محفوظ رہے۔

نا اہلی کے بعد جہانگیر ترین فیملی کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ سے لاہور آتے ہوئے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، پی ٹی آئی رہنماءفیصل جاوید کی گاڑی اس قافلے میں پیچھے  تھی جو فائرنگ کی زد میں آگئی تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے فیصل جاوید محفوظ رہے ۔ پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے  کہ عمران خان کے قافلے پر حملہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے کرایا ،  جس وقت فائرنگ کی گئی اس وقت علی موسیٰ گیلانی اے ایف ایف148 نمبر کی لینڈ کروزر میں سوار تھے اور ان کے ساتھ ایک گاڑی بی ڈی7098بھی تھی جبکہ تحریک انصاف کے قافلے پر فائرنگ ایم این سی1111نمبر کی گاڑی میں سوار موسیٰ گیلانی کی گارڈز نے کی۔ تحریک انصاف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس فائرنگ کا مقدمہ علی موسیٰ گیلانی کے خلاف درج کرائیں گے۔

مزید : قومی