امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے: انڈونیشی علماء کا مطالبہ

امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے: انڈونیشی علماء کا مطالبہ
امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے: انڈونیشی علماء کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نکالی گئی ایک بڑی ریلی میں مذہبی علماء نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

رواں برس نئے تارکین وطن کی تعداد 2 لاکھ سے کم رہنے کا امکان ہے : جرمن وزیر داخلہ
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشی علماء کونسل کے اعلیٰ ترین رہنما انور عباس نے ملکی عوام سے اپیل کی کہ وہ اْس وقت تک امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں جب تک صدر ٹرمپ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اپنا فیصلہ منسوخ نہیں کرتے۔ ریلی کے شرکاء ایسے بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر’’ فلسطین کے لیے انڈونیشیا متحد ہے او ر فلسطین کو محفوظ بنایا جائے‘‘ جیسے نعرے لکھے تھے۔ ریلی کے ہزاروں شرکاء میں بہت سی خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔