ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ،رمیزابراہیم کی چوتھی پوزیشن
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان باڈی بلڈرز رمیز ابراہیم نے دسویں ڈبلیو بی پی ایف ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی ایونٹ کا انعقاد چینگ می میں ہوا تھائی لینڈ میں ہوا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے شرکت کی تھی اور خوشی اس بات کی ہے کہ میں نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کی ہے اور میں نے جب شرکت کی تھی تو اس وقت میں نے تہیہ کیا تھا کہ میں بہتر پوزیشن اپنے نام کروں گا اور چوتھی پوزیشن لینے کی بھی بہت خوشی ہے اور میں اسی طرح سے مستقبل میں بھی محنت کرتا رہوں گا او ر پاکستان کے لئے زیادہ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹوں گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس کھیل میں اگر سپورٹ کیاجائے تو اس کھیل میں پاکستان پوری دنیامیں ترقی کرسکتا ہے اس موقع پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان کے باڈی بلڈرز نے اتنے کھلاڑیوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے اور امید ہے کہ اگلی مرتبہ پاکستان اس سے بہتر پوزیشن اپنے نام کرے گا ۔
پاکستان میں اس کھیل میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اس کو جس انداز سے منظر عام پر لایا جاتا ہے اس کے لئے ہم بہت محنت کررہے ہیں
اور امید ہے کہ جس طرح سے اس ویٹ لفٹر نے پاکستان کانام روشن کیا ہے اور خوشی اس بات ہے کہ پاکستان کا پرچم بلند ہوا ہے۔
اسی طرح سے مستقبل میں بھی پاکستان کے باڈی بلڈرز محنت سے اپنے ملک کا نا م روشن کریں گے او ر جیت اسی طرح سے پاکستان کا مقدر بنے گی۔