بریگیڈیئر واجد کی دھماکے میں زخمی افراد کی عیات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

بریگیڈیئر واجد کی دھماکے میں زخمی افراد کی عیات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک (نمائندہ خصوصی) 55 بریگیڈیر کمانڈر بریگیڈیرواجد نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میشتہ تحصیل لدھا میں گذشتہ روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی اور جاں بحق بچوں کے گھرفاتحہ خوانی کی، بچوں کے والد محمدزمان اور اہل علاقہ سے ملے بریگیڈکمانڈر نے محمد زمان کے دوبچوں کے لیئے مفت تعلیم،اور سکالرشپ کا اعلان کیا،اور دو لاکھ تیس ہزار نقد امداد بھی دی۔ اسکے علاوہ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومتی سطح پر بھی امداد کے لیئے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ علاقے میں موجود بارودی سرنگوں کی صفائی پر کام تیزی سے جاری ہے،اور بہت جلد علاقے کی سوئپنگ مکمل کر لی جائے گی۔