عوام کو اسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہماری حکومت نے صحت سہولت کارڈ کا دائرہ وسیع کر دیا ‘ طفیل انجم
کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) عوام کو اسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہماری حکومت نے صحت سہولت کارڈ کا دائرہ وسیع کردی تا کہ غریب عوام مستفید ہونگے ہم عوام کے خادم ہیں۔لوگون کے مسئلے انکے دھلیز پر ھل کرینگے گذشتہ حکومت کی کارکردگی کیوجہ سے بھاری اکثریت سے حکومت بنائی جو وعدے کرتے ہیں وہ پورا کرینگے انشاء اللہ ان خیا لات اظہار پی کے 49 کے ایم پی اے طفیل انجم کاٹلنگ عزیز خیل حجرہ عدنان میں صحت سہولت کارڈ کے اندراج کے وقت عوام سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر تحصیل کاٹلنگ کے سابقہ جنرل سیکرٹری شاہ حسین ،عدنان خان اور حکم خان نے بھی حطاب کیا انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی کی کھڑی نگرانی خود کرینگے انھوں نے تمام ممبران کو اپنے حلقے کے عوام کو مسئلے انکے دھلیز پر حل کرنے کیلئے زور دیا ہے۔انھوں نے وزراء اپنے دفتر میں زیادہ وقت دینے کیلئے پابند رکھا ہے جبکہ عوام کے سہولت کیلئے تمام تر اختیارات نیچلے سطح پر منتقل کرینگے۔