اے پی ایس شہداء کی مائیں دنیا کی سب سے معتبر ہیں‘ سومی فلک نیاز

اے پی ایس شہداء کی مائیں دنیا کی سب سے معتبر ہیں‘ سومی فلک نیاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان)ممبر صوبائی اسمبلی سومی فلک نیاز نے کہا ہے کہ شہداء کی مائیں دنیا کی سب سے معتبر ہیں. شہداء آرمی پبلک سکول نے پاکستان کی تاریخ میں ایسے باب کا اضافہ کردیا ہے کہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا. شہداء آرمی پبلک سکول پشاور تاحیات ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے. دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سانحہ آرمی پبلک سکول ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول اور شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی کے موقع پر میڈ یا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا . ممبر صوبائی اسمبلی سومی فلک نیاز نے کہا کہ میں ایک ماں ہو اور پھول جیسے بچوں کی جدائی کا غم ناقابل فراموش ہوتا ہے. رہتی دنیا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو قوم کے شہیدوں کے نام سے یاد رکھے گی. میری دعا ہے کہ اللہ تعالی شہداء کے والدین بہن بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کو صبرجمیل عطافرمائیں اور اللہ تعالی شہداء کے درجات مذید بلند کریں. شہداء کے ورثاء ہمارے لئے قابل فخر اور پاکستان کے محسن ہیں. ان کی تکالیف اور مشکلات کے حل کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں.