سندھ بھر میں ایک روز کیلئے سی این جی سٹیشنز بند
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز اعلان کردہ وقت صبح 8 بجے بند کردیئے گئے۔
سوئی سدرن حکام نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ سندھ بھر کے سی این جی سٹیشنز پر آج صبح 8 بجے سے منگل کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلان کردہ وقت پر صوبے بھر میں گیس کی فراہمی بند ہونے سے تمام سی این جی سٹیشنز بند ہیں۔
اس سے قبل گیس کی عدم فراہمی کے باعث ایک ہفتے تک صوبے میں سی این جی سٹیشنز بند تھے۔