جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا،سپریم کورٹ کے جج جسٹس منظورملک نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارانٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی کے دورے پر ہیں جہاں وہ کانفرنس میں شرکت کے بعد سعودی عرب روانہ ہوں گے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد22 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔
ان کی غیر موجودگی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض انجام دیں گے ،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا،سپریم کورٹ کے جج جسٹس منظورملک نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا۔