نوازشریف کی آج پارلیمنٹ آمد، شہبازسے ملاقات کریں گے

نوازشریف کی آج پارلیمنٹ آمد، شہبازسے ملاقات کریں گے
نوازشریف کی آج پارلیمنٹ آمد، شہبازسے ملاقات کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف آج پارلیمنٹ جائیں گے، قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ملاقات کریں گے جبکہ ن لیگ کی سیاسی حکمت عملی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج پارلیمنٹ ہاؤس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں وہ شہباز شریف سے ان کی صحت کے حوالے سے دریافت کریں گے، ملاقات میں پارٹی امور، نیب کیسز اور سیاسی حالات پر بھی گفتگو کا امکان ہے جبکہ مستقبل کی سیاسی حکمت عملی وضع کرنے اور اپوزیشن کو متحد رکھنے کے حوالے سے پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔