جافزادستاویزکو بغیر تصدیق کے شہادت کے طور پر قبول نہیں کیا جاسکتا،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دستاویزات پر سوال اٹھا دیا

جافزادستاویزکو بغیر تصدیق کے شہادت کے طور پر قبول نہیں کیا جاسکتا،نوازشریف ...
جافزادستاویزکو بغیر تصدیق کے شہادت کے طور پر قبول نہیں کیا جاسکتا،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دستاویزات پر سوال اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت جاری ہے ،احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں جس کا آج فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان ہے۔
دوران سماعت نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے جبل علی فری زون اتھارٹی دستاویزات کے جواب میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جافزادستاویزقانون شہادت کے مطابق تصدیق شدہ نہیں،کیاان دستاویزات کوبطورشواہد لیاجاسکتاہے؟۔خواجہ حارث نے کہا کہ بیرون ملک دستاویزاصل یاتصدیق شدہ ہونی چاہئے، جہاں سے دستاویزات آئیں وہاں سے بھی تصدیق لازمی ہے،خواجہ حارث نے کہا کہ دستاویزکی پاکستانی اتھارٹی بھی تصدیق کرےگی،پاکستانی قونصل خانہ یاڈپلومیٹک ایجنٹس تصدیق کرےگا،انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ کار اختیارنہ کیاتودستاویزثابت نہیں ہوگی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہو گا کیا ان دستاویزات کوثبوت کے طور پر لیا بھی جا سکتا ہے یا نہیں۔