عدلیہ مخالف انٹرویو ،انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصل رضا عابدی پرفردجرم عائد کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں فیصل رضاعابدی پر فرد جرم عائد کردی، ملزم نے عدالت کے رو بروصحت جرم سے انکارکردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں عدلیہ مخالف انٹرویو کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کردی،ملزم فیصل رضاعابدی نے صحت جرم سے انکارکردیا،انسداددہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہوں کوطلب کرلیا، فیصل رضا عابدی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق سینٹر کی طبیعت ناساز ہے ان کے معائنے کا حکم دیاجائے،عدالت نے فیصل رضا عابدی کے دوبارہ طبی معائنے کاحکم دیدیا۔