لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے برطرف ملازمین کی بحالی کاحکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے برطرف ملازمین کی بحالی کاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقرنجفی نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے برطرف ملازمین کی بحالی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ ڈیلی ویجزملازمین کی برطرفی غیرقانونی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ 300 سے زائدملازمین کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے برطرف ملازمین کی بحالی کاحکم دیدیا۔