روسی خاتون ایتھلیٹ باتھ میں فون استعمال کرنے سے ہلاک

روسی خاتون ایتھلیٹ باتھ میں فون استعمال کرنے سے ہلاک
روسی خاتون ایتھلیٹ باتھ میں فون استعمال کرنے سے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیڈز (ویب ڈیسک ) روس کے شہر براٹسک میں ایرنا رتبنکوا نامی پندرہ سالہ ایتھلیٹ چیمپئن غسل خانہ میں فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق رتبنکوا دوران غسل فون کو چارج کر رہی تھی کہ اس دوران کسی پیغام کا جواب دینے میں مصروف تھی کہ اچانک اس کی گیلی انگلیوں سے فون پھسل کر باتھ ٹب میں گر گیا اور برقی رو پانی میں آجانے کی وجہ سے نوجوان لڑکی شدید کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ ایرنا رتبنکوا کے والدین نے بیٹی کو باتھ ٹب میں مردہ حالت میں پایا۔ نوجوان چیمپئن کی اس المناک حادثاتی موت پر خاندان سمیت ہر آنکھ اشکبار اور غم ناک ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایرنا رتبنکوا روس کی مارشل آرٹس یوتھ چمپئین تھی۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ اب اس طرح کے معاملات آئے دن رونما ہورہے ہیں۔ بالخصوص نوجوانوں میں ان کی شرح نسبتاً بہت زیادہ ہے۔ مارچ دو ہزار سترہ میں ایسکس Essex میں ایک جوان اسی طرح غسل کے دوران فون کو چارجنگ کے دوران سینے پہ رکھ کر فون استعمال کر رہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ اس کا بازو، سینہ اور سر کرنٹ سے بری طرح جھلس گئے تھے۔

فون کمپنیز اور محکمہ صحت نے ایک بار پھر وارننگ جاری کرتے ہوئے فون صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ باتھ روم اور گیلی جگہوں پہ فون چارج ہونے کے دوران استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اسطرح کی غفلت سے بعض اوقات بدترین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔