پی آئی اے کا بیرون ملک کرائے میں کمی کے اعلان پر یو ٹرن

پی آئی اے کا بیرون ملک کرائے میں کمی کے اعلان پر یو ٹرن
پی آئی اے کا بیرون ملک کرائے میں کمی کے اعلان پر یو ٹرن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک ) قومی ایئر لائن نے بیرون ملک پروازوں پر کرائے میں 25 سے 30 فیصد کمی کا اعلان کرکے یو ٹرن لتے ہوئے کہا ہے کہ 14 دسمبر سے جنوری کے وسط تک ہائی پیک سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس دوران کرایوں میں 25 سے 30 فیصد کمی نہیں بلکہ اضافہ کیا گیا ہے۔

جمعہ کو پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بیرون ملک پروازوں پر 14 سے 28 دسمبر تک کرائے میں 25 سے 30 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔اس اعلان کے بعد پیرس میں پی آئی اے کی ٹکٹ فروخت کرنے والے مقرر ایجنٹوں اور بیرون ممالک دفاتر سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ 14 دسمبر سے جنوری کے وسط تک ہائی پیک سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس دوران کرایوں میں 25 سے 30 فیصد کمی نہیں بلکہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اورسیز پاکستانیوں نے چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔