پی ٹی سی ایل کو ایشیاءکا سب سے بہترین نیٹ ورک آپریٹر ہونے کا ایوارڈ ملا تو پاکستانیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا، کیا کچھ کہہ رہے ہیں؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کو ٹیلی کام ریویو ایکسی لینس ایوارڈز 2018ءنے ایشیاءکے سب سے بہترین آپریٹر کا ایوارڈ دیا جسے پی ٹی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینیل ریٹز نے وصول کیا۔
پی ٹی سی ایل کو ایشیاءکے بہترین آپریٹر کا ایوارڈ ملنے کی خبر پاکستانیوں بالخصوص پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین سے ہضم نہ ہو سکی اور پھر دلچسپ اور پرلطف تبصروں کا ایسا سلسلہ جاری ہوا کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے۔
زعیم آصف نامی ایک صارف نے لکھا ”سزا کے طور پر ایوارڈ دینے والے ججوں کو پی ٹی سی ایل کی سروسز استعمال کرنے پر مجبور کر دینا چاہئے۔“
جواد اشرف نے کہا ”اور یہ ایوارڈ پی ٹی سی ایل کی جانب سے پی ٹی سی ایل کو دیا گیا“
محمد عدیل جاوید کا کہنا تھا ”اور ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخ کا سب سے بہترین امریکی صدر قرار دیدیا گیا“
اسامہ ملک نے لکھا ”پی ٹی سی ایل کو ایشیاءکا سب سے بہترین آپریٹر قرار دیدیا گیا۔۔۔ بیان تبدیل۔۔۔ پی ٹی سی ایل ایشیاءکا بدترین آپریٹر ہے۔“
عرفان وزیر پی ٹی سی ایل کے حق میں سامنے آئے اور کہا ” اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی سی ایل ہمارے شہر میں انتہائی کم ریٹ پر ان لمیٹڈ ڈاﺅن لوڈز دے رہا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ لوگ پی ٹی سی ایل کا مذاق کیوں اڑا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ تنقید اور مذاق اڑانے والوں نے کبھی پی ٹی سی ایل استعمال ہی نہیں کیا۔“
زاہد خٹک نے لکھا ”اگر میں اپنے گھر کے انٹرنیٹ کی بات کروں تو پی ٹی سی ایل کی سروسز بہترین ہیں لیکن جب میرے آفیشل کنکشن کی بات آتی ہے، تو بھائی معاف کر دے، مجھے بدترین سروس مل رہی ہے یار۔۔۔“
فہد یوسف زئی نے لکھا ”سوری دیر سے جواب دیا، وائی فائی بند ہو گیا تھا۔۔۔ پی ٹی سی ایل استعمال کرنے والوں کا تجربہ۔۔۔“