پنجاب میں طلبا وطالبات کو قسطوں پر سائیکلیں، سکوٹیز دینے کا فیصلہ

پنجاب میں طلبا وطالبات کو قسطوں پر سائیکلیں، سکوٹیز دینے کا فیصلہ
پنجاب میں طلبا وطالبات کو قسطوں پر سائیکلیں، سکوٹیز دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں طلبا وطالبات کی بحفاظت اور بروقت گھروں سے سکول روانگی اور واپسی یقینی بنانے کے لئے طلبا کو سائیکلیں، طالکبات کو سفری ووچرز جبکہ یونیورسٹی ڈگری کلاسز کی طالبات کو سکوٹیز دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، سکوٹیز اور سائیکلیں آسان اقساط پر دی جائیں گی، پک اینڈ ڈراپ کی بھاری فیسوں سے بچاﺅ اور گھر سے سکول بروقت اور بحفاظت پہنچنے کیلئے میٹرک، ایف اے، ایف ایس سی تک طالبات کو سفری ووچر دئیے جائیں گے جس سے وہ گھر سے سکول تک مفت سفر کرسکیں گی، اس سکیم کا باقاعدہ اجراءنئے سال کے آغاز پر کیا جائے گا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق پنجاب بھر میں کل 53 ہزار سکول اور 550 کالجز ہیں جن میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 50 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں۔ دریں اثناءصوبے میں یتیم اور بے سہارا بچوں و بچیوں کیلئے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے صوبہ بھر کے 4500 سکولوں میں مفت تعلیم و تربیت کا پروگرام بھی تیار کیا گیا ہے، نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ان تمام بچوں کے داخلے شروع کئے جائیں گے، یتیم بے سہارا بچوں کو کتب، سکول بیگ اور یونیفارم بھی مفت دئیے جائیں گے جبکہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی بچت سکیم کے تحت تین دفاتر میں سے دو ختم کردئیے گئے ہیں جس سے ماہانہ دو کروڑ روپے کی بچت شروع ہوگئی ہے۔ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے چیئرمین واثق قیوم عباسی نے بتایا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں و بچیوں کی سرپرستی کرے گی انہیں بھی تعلیم دے کر اعلیٰ آفیسر بننے کے موقع دئیے جائیں گے۔