نوازشریف اور شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات ،پارٹی کی تنظیم نو پر غور

نوازشریف اور شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات ،پارٹی کی تنظیم نو پر غور
نوازشریف اور شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات ،پارٹی کی تنظیم نو پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ون آن ون ملاقات کی ہے جس میں پارٹی کی تنظیم نو پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے بھائی شہباز شریف کی خیریت دریافت کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاو¿س میں جاری ملاقات سے متعلق ذرائع کا کہنا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان جاری ملاقات میں پارٹی کی تنظیم نو سے متعلق بھی غور کیا جا رہا ہے۔ون آن ون ملاقات میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی اور قائمہ کمیٹیوں کے قیام سے متعلق جائزہ لیا جا رہا ہے۔سابق وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے بعد ن لیگ کے مرکزی رہنماﺅں سے بھی ملاقات کریں گے۔