”دو میچ پاکستان میں بھی کھیلو۔۔۔“ پی سی بی نے کس ٹیم کو یہ پیشکش کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

”دو میچ پاکستان میں بھی کھیلو۔۔۔“ پی سی بی نے کس ٹیم کو یہ پیشکش کرنے کا ...
”دو میچ پاکستان میں بھی کھیلو۔۔۔“ پی سی بی نے کس ٹیم کو یہ پیشکش کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں بحالی کرکٹ کیلئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو ایک مرتبہ پھر پاکستان میں میچ کھیلنے کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 19 مارچ سے 31 مارچ تک ون ڈے سیریز شیڈول ہے جبکہ دونوں ٹیمیں اکتوبر کے آخر میں 2 ٹیسٹ میچ اور 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلیں گی۔
آسٹریلین ٹیم کو پاکستان آنے پر رضامند کرنے کی ابتدائی کوشش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا تاہم پی سی بی نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ سے اگلے مہینے دوبارہ بات چیت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آسٹریلین حکام کو کراچی بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے دوران کراچی میں سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لے سکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چوتھا ایڈیشن اگلے سال کھیلا جائے گا جس کے 5 میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -