” اگر یہ کام ہو گیا توپھر مریم نواز بھی اپنی خاموشی توڑ دیں گی “آج کی سب سے بڑی خبرآگئی ، سیاسی منظر نامے میں نیا بھونچال

” اگر یہ کام ہو گیا توپھر مریم نواز بھی اپنی خاموشی توڑ دیں گی “آج کی سب سے ...
” اگر یہ کام ہو گیا توپھر مریم نواز بھی اپنی خاموشی توڑ دیں گی “آج کی سب سے بڑی خبرآگئی ، سیاسی منظر نامے میں نیا بھونچال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن نے 30 دسمبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاجس کے مطابق ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں جلسے کیے جائیں گے، عوامی جلسوں سے نواز شریف سمیت دیگر لیگی رہنما بھی خطاب کریں گے۔اسلام آباد میں نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے پارٹی رہنماو¿ں کو ن لیگ کے تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی از سر نو تنظیم سازی کا معاملہ زیر غور آیا۔اس کے علاوہ پارلیمنٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور اپوزیشن کو ملنے والے حصے پر بھی بات چیت کی گئی۔مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملے پر بھی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے ابتدائی طور پرنواز شریف اور دیگر چھ لیگی رہنماﺅں کو جلسوں میں خطاب کے لیے منتخب کیا گیا ہے تاہم نواز شریف کو ممکنہ سزا کی صورت میں مریم نواز بھی عوامی رابطوں کو جوائن کریں گی۔ نواز شریف نے چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں پارٹی دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

قومی -