آصف زرداری پر خون پسینے سے کمائی گئی دولت کا دباﺅ ہے :حسن نثار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ آصف زرداری پر خون پسینے سے کمائی گئی دولت کادباﺅ ہے ، جتنے بڑے منصوبے ہوتے ہیں ، اتنے ہی بڑے حصے ہوتے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہاہے کہ آصف زرداری پر خون پسینے سے کمائی گئی دولت کا دباﺅ ہے اوریہ خون پسینہ کسی اور کاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بڑے منصوبے ہوتے ہیں ، اتنے ہی بڑے حصے ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو پتہ ہے کہ اگر سندھ تک ہی محدود ہوجائیں تو بڑا کھلا مال ہے اور دباﺅ سارا دولت کا ہے اورکوئی دباﺅ نہیں ہے ۔