حکومت چل نہیں سکتی ، مشرف دور کی کہانی دہرائی جارہی ہے :رانا ثناءاللہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ حکومت چل نہیں سکتی ، مشرف دور کی کہانی دہرائی جارہی ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت چل ہی نہیں سکتی ،کہانی وہی ہے جو مشرف دور میں دہرائی گئی ، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے یوم تاسیس پر لوگ دیکھیں گے کہ نوازشریف پارٹی کو لیڈ کریں گے ۔انہوں نے کہاہے کہ نوازشریف کی خاموشی اور مریم نواز کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کی بندش بیگم کلثوم نواز کے سوگ کی وجہ تھی ، بہت جلد میاں نوازشریف قومی سطح پر سیاسی سرگرمیاں کرتے نظر آئیں گے اورمسلم لیگ ن کی رہنمائی کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نہ پہلے خاموش تھے ا ور نہ آئندہ رہیں گے ، اپوزیشن نے تحریک چلانے کافیصلہ کیاتو قیادت نواز شریف ہی کریں گے ۔