پیپلز پارٹی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے، ن لیگ کے کئی ٹکڑے ہونگے:وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے،مسلم لیگ ن کے کئی ٹکڑے ہونگے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں ذاتی دکھڑے سنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور آصف زرداری قریب آرہے ہیں، مسلم لیگ ن کے کئی ٹکڑے ہونگے جب اپوزیشن کے مقدمات کی بات کریں توناراض ہوجاتے ہیں، اپوزیشن عوامی مسائل پر کوئی بات نہیں کرتی ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی منزل ہے اورنہ رہنما ، آصف زرداری نے ملک کولوٹا ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ اپوزیشن قابل احترام ہے اور ہمیں کوئی غصہ نہیں ہے، چیئر مین پی اے سی کو اپوزیشن سے لینا ایک روایت ہے ، ہماراووٹر چوروں کا احتساب چاہتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ”جیڑا پٹو لالو لا ل “ ہے ، اوپر سے نیچے تک ثبوتوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔