حکومت کوالیکشن کمیشن نے منتخب کیا ، ن لیگ جیلوں سے نہیں ڈرتی :محسن شاہنواز رانجھا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن جیلوں سے نہیں ڈرتی ، نیب مسلم لیگ کے خلاف متحرک ہے ، حکومت کو الیکشن کمیشن نے منتخب کیا ہے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ مسلم لیگ ن جیلوں سے نہیں ڈرتی ،حکومت کو الیکشن کمیشن نے منتخب کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب مسلم لیگ ن کے خلاف متحرک ہے ، میں کرپشن کا دفاع نہیں کرتا ، اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو اس کوسزا دینی چاہئے لیکن یہ کیچڑ اچھالا جارہاہے اورثبوت کچھ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ناکام ہوچکی ہے ، ہمارے کیسز پر قانون کے مطابق عمل نہیں ہورہا ،ہم سیاسی انتقام سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے وعدوں اوردعوﺅں سے مکر رہی ہے ۔