تحریک انصاف کی قیادت فیصل واڈا جیسے بے لگام وزیروں کولگام دے : ایم کیو ایم پاکستان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جار ی بیان میں کہا گیاہے کہ تحریک انصاف کی قیادت فیصل واڈا جیسے بے لگام وزیر وں کو لگام دے ۔
جیونیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واڈاکے بیان پر ردعمل میں ایم کیویم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت فیصل واڈا جیسے بے لگام وزیر وں کولگام دے ، فیصل واڈا ایم کیو ایم کی فکر چھوڑیں اپنی پارٹی اور وزارت پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان الزام تراشیوں کے با وجو جمہوری عمل کیلئے تحریک انصاف کاساتھ دے رہی ہے لیکن فیصل واڈا جیسے ناتجربہ کارمہم جو نجانے کس کے اشار ے پر کام کررہے ہیں۔