کور کمانڈر راولپنڈی جنرل بلال اکبر کا ایل او سی کا دورہ
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورکمانڈر راول پنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راول پنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کے کیل سیکٹر کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول پرتعینات جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کی تعریف کی اور سیزفائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پرموثرجوابی کارروائی کو بھی سراہا۔