پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے کونسے نمبر پر ہے ؟ایسی خبر آگئی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے مطابق صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک ہے جب کہ اس فہرست میں ایتھوپیا پہلے اور چین دوسرے نمبر پر موجود ہے۔گدھوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ گدھا پال اسکیم منافع بخش ہے، 35 سے 55 ہزار روپے تک کا گدھا روزانہ 800 سے ایک ہزار روپے تک کمائی کر کے دیتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گدھا چار سال کی عمر میں کماو بن جاتا ہے اور 12 سال تک مالک کیلئے روزگار کا ذریعہ بنا رہتا ہے۔حکومت نے گدھوں کی بہتر صحت کیلئے ڈونکی ہسپتال قائم کر دیا جہاں نہ صرف بیمار گدھوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں مختلف بیماریوں سے بچاو کی ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔