طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے افغانستان کی اپوزیشن جماعتوں نے اپنے وفد بنا لیے ہیں: رحیم اللہ یوسفزئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے افغانستان کی اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اپنے وفد بنا لیے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان اور امریکہ کے مذاکرات میں ابھی کسی بڑے بریک تھرو کی توقع نہیں ہے، امریکہ کو فی الحال کوئی بڑی امید نہیں رکھنی چاہیے۔ افغانستان کی اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اپنے وفد بنا لیے ہیں جو طالبان سے بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ روس بھی افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے ،پاکستان اور افغانستان کو آپس کے تعلقات بہتر کرنے ہوں گے ۔