وزیراعظم عمران خان جنیواپہنچ گئے ، گلو بل ر فیوجی فورم سے خطاب ، عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم عمران خان جنیواپہنچ گئے ، گلو بل ر فیوجی فورم سے خطاب ، عالمی ...
وزیراعظم عمران خان جنیواپہنچ گئے ، گلو بل ر فیوجی فورم سے خطاب ، عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے

  

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان جنیواپہنچ گئے ، گلو بل ر فیوجی فورم سے خطاب ، اقوام متحدہ کی قیادت سمیت عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بحرین کا دورہ مکمل کرکے سوئٹزرلینڈکے شہرجنیواپہنچ گئے ، وزیراعظم جنیوامیں2روزہ گلوبل رفیوجی فورم سے خطاب کریں گے اور اقوام متحدہ کی قیادت سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہےکہ گلوبل رفیوجی فورم کاانعقادیواین ایچ سی آرکے اشتراک سے کیاجارہا ہے، فورم کامقصدعالمی سطح پرپناہ گزینوں کی سیاسی حمایت کرناہے ،پاکستان 4دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے ۔پاکستان نے مشکلات کاشکارپناہ گزینوں کیلئے کھلے دل سے سرحدیں کھولیں ۔ پاکستان کی35لاکھ افغان پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کی مثال دنیامیں نہیں ملتی۔ پناہ گزینوں کیلئے پاکستان کی قربانیوں کاعالمی سطح پراعتراف کیاجاتاہے۔انہی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کوفورم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -