ن لیگ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے کو سیاسی بلیک میلنگ میں تبدیل کرنا چاہتی ہے :صداقت عباسی

ن لیگ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے کو سیاسی بلیک میلنگ میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ...
ن لیگ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے کو سیاسی بلیک میلنگ میں تبدیل کرنا چاہتی ہے :صداقت عباسی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ ن لیگ جتنی تقریریں کرتی ہے ،وزیراعظم عمران خان کیخلاف کرتی ہے ، ن لیگ کامسئلہ یہ ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے کو سیاسی بلیک میلنگ میںتبدیل کرنا چاہتی ہے۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الونتھ آور“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قانون میں بہتری لائی جاسکتی ہے تواچھی بات ہے ، آرمی چیف کی توسیع سے متعلق معاملہ پارلیمنٹ میں آرہاہے تواچھی بات ہے ،اس پر بحث ہونی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ کوعمران خان سوٹ ہی نہیںکرتے ،عمران خان نے تقریر کرنے کی کوشش کی توان کی جانب سے شورشراباڈال دیاگیا، مولانا فضل الرحمان کادھرنا آیاتو یہ سوچے سمجھے بغیر کنٹینر پر چڑھ گئے اور سلفیاں بنانا شروع کردیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت ن لیگ پر دودرجن مقدمات ہیں۔

مزید :

قومی -