سانحہ پی آئی سی، سپریم کورٹ کے 56 وکلا کا پاکستان بار کونسل کو کھلا خط، قصور واروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سانحہ پی آئی سی، سپریم کورٹ کے 56 وکلا کا پاکستان بار کونسل کو کھلا خط، قصور ...
سانحہ پی آئی سی، سپریم کورٹ کے 56 وکلا کا پاکستان بار کونسل کو کھلا خط، قصور واروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سینئر قانون دانوں نے سانحہ پی آئی سی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کو کھلا خط لکھ دیا۔
لاہور، کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے 56 سینئر وکلا کی جانب سے پاکستان بار کونسل کو مذمتی خط ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی سی حملہ وکلا کا غیرذمہ دارانہ اور ناقابل یقین فعل ہے جس سے شدید دھچکا پہنچا ہے۔ بدقسمتی سے اس واقعے نے وکالت کے پیشے کو بدنام کیا ہے، بطور قانون دان قانون پر سختی سے عملدرآمد ہماری ذمہ داری ہے،ہم سمجھتے ہیں بطور قانون دان ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پبلک پراپرٹی اورہسپتال پر حملے کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جاسکتا۔
سینئر وکلا کی جانب سے خط میں بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال کی کالز پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ احتجاج کے حق کا مطلب عدالتی امور کابائیکاٹ نہیں ہوتا۔
وکلا کے خط میں امید ظاہر کی گئی ہے سانحہ پی آئی سی میں حصہ لینے والے لائسنس یافتہ وکلا کے خلاف پاکستان بار کونسل کی جانب سے کارروائی یقینی بنائی جائے گی ، ’ ہمیں اس معاملے پر معافی تلافی نہیں کرانی چاہیے اور نہ ہی خود کو قصور واروں کے بیچ کھڑا کرنا چاہیے، ہمیں اپنی کمیونٹی کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہجوم نہیں بننا ہے بلکہ قانونی راستہ اختیار کرنا ہے۔‘
خط پر درج ذیل وکلا کے دستخط موجود ہیں
عابد حسن منٹو، لاہور
رضا کاظم، لاہور
مخدوم علی خان، کراچی
علی سبطین فاضلی، لاہور
طارق محمود ، کوئٹہ
محمد علی رضا، لاہور
ارشد طیب علی، کراچی
بلال حسن منٹو، لاہور
قمر افضل ، اسلام آباد
سلمان اکرم راجا، لاہور
سردار اعجاز اسحاق، اسلام آباد
بابر ستار، اسلام آباد
اعجاز احمد ، کراچی
ستار پیرزادہ، کراچی
زاہد ابراہیم، کراچی
ساجد زاہد، کراچی
افضل صدیقی، اسلام آباد
عامر جاوید، پشاور
چوہدری عمر، لاہور
طارق عزیز ، اسلام آباد
خالد اسحاق، لاہور
افضل خان ، لاہور
آزاد نفیس، اسلام آباد
ارشد مرزا، لاہور
منور غنی، کراچی
فاروق امجد میر، کراچی
جمشید ملک ، کراچی
ثنا منہاس، کراچی
مرتضیٰ وہاب، کراچی
محمد انس مخدوم، کراچی
ڈاکٹر امجد بخاری، کراچی
نوین مرچنٹ، کراچی
محمود اعوان ، اسلام آباد
فیصل غنی، کراچی
عاصم منصور، کراچی
ثمن امتیاز، کراچی
خلیل خان، پشاور
مصطفیٰ رمدے، لاہور
راشد حفیظ، لاہور
عمر لاکھانی، کراچی
چوہدری محمد عتیق، لاہور
فیصل اسلام ، لاہور
شاذب مسعود، لاہور
عمران محمد سرور، لاہور
منصور عثمان اعوان، لاہور
تفضل رضوی، کراچی
محمد انصر اعوان، لاہور
فیصل حسین نقوی، لاہور
عزیر کرامت بھنڈاری، لاہور
افتخار الدین ریاض ، لاہور
میاں محمد کاشف، لاہور
حنا حفیظ اللہ اسحاق، لاہور
عبدالرحمان، کراچی
شبیر شاہ ، کراچی

مزید :

اہم خبریں -قومی -